Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
Sort by

نیسلے میں،ہم اپنی کمپنی کے مقصد کو ان اقدار کے ساتھ جیتے ہیں،جو باہمی احترام پر مبنی ہیں۔نیسلے کے 
کارپوریٹ بزنس اصول ہماری مضبوط اخلاقی اقدار کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں،جو ہمارے کاروباری 
طریقے کی ایک غیر متنازع بنیاد ہے۔اسی لئے،ہماری کمپنی کیلئے ایک موثر رپورٹنگ نظام کا ہونا ضروری 
ہے،تاکہ ہم اپنی ویلیو چین میں شامل کسی بھی فرد کی غیر تعمیل سے متعلق تشویش کو سن سکیں۔
 

یہی وہ مقام ہے جہاں ”سپیک اپ“،ہمارا مخصوص رپورٹنگ چینل،اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

 

کوئی بھی آواز اٹھا سکتا ہے

ہم اپنے ملازمین کو حوصلہ دیتے ہیں کہ وہ آواز اٹھائیں،چاہے وہ براہ راست کسی غیر تعمیلی صورتحال کا سامنا 
کررہے ہوں،یا اس کا مشاہدہ کریں -جیسے کہ ہراسانی،امتیازی سلوک،طاقت کا غلط استعمال،دھونس،دھوکہ 
دہی،بدعنوانی یا مفادات کا ٹکراؤ،یا کوئی اور ممکنہ غیر تعمیل-اس میں وہ تمام واقعات یا رویے شامل ہیں جو 
ہماری اقدار،کارپوریٹ بزنس اصولوں،ضابطہ اخلاق یا ان قوانین و ضوابط کے خلاف ہوں جہاں ہم کام کررہے 
ہیں۔

اگر ملازمین اپنے لائن منیجر،ہیڈ آف ہیومین ریسورسزیا ہیڈ آف لیگل اینڈ کمپلائنس سے بات کرنے میں خود کو 
غیر مطمئن محسوس کریں،تو وہ ہمارے“سپیک اپ“سسٹم کے ذریعے رازداری سے رپورٹ کرسکتے ہیں۔
ہم نیسلے سے وابستہ دیگر فریقین کو بھی ترغیب دیتے ہیں کہ اگر کچھ غلط ہورہا ہو تو وہ بھی آواز اٹھائیں۔آپ 
ہمارے ”سپیک اپ“سسٹم کے ذریعے کسی بھی غیر تعمیل مسئلے کی اطلاع دے کر ہماری مدد کرسکتے ہیں۔یہ 
نظام ایک تیسرے فریق کے ذریعے آزادانہ طور پر چلایا جاتا ہے اور اگر آپ چاہیں تو آپ کی شناخت ظاہر نہیں 
کی جائے گی۔

ایک نظر میں

3,218
2024میں 3,218غیر تعمیل کی شکایات موصول ہوئیں

644
644کیسز کی تصدیق ہوئی

119
119ملازمین نے کمپنی چھوڑ دی

 

کمپلائنس سے متعلق تشویش کی اطلاع کیسے دیں

یہاں آپ کو وہ تمام معلومات ملیں گیجو غیر تعمیل سے متعلق آواز اٹھانے کیلئے درکار ہیں -دن کے 
24گھنٹے،ہفتے کے7دن،سال کے365دن۔

1.اپنی رپورٹ ویب فارم کے ذریعے جمع کرائیں یا مفت کال نمبر پر کال کرکے پیغام چھوڑیں -آپ گمنام رہنے 
کا انتخاب کرسکتے ہیں -رپورٹ درج کریں۔

2. اپنی تشویش کی تفصیل فراہم کریں (کون،کیا،کب،کیسے)اور معاون شواہد شامل کریں،مثلاً دستاویزات کی نقول 
یا گواہوں کے نام،جو آپ کی رپورٹ کی تصدیق کرسکیں۔براہ کرم نوٹ کریں کہ عمومی دعوؤں کی تحقیقات نہیں 
کی جاسکتیں۔

3.جب آپ رپورٹ جمع کروائیں گے،توآپ کو ایک انفرادی کیس نمبر دیا جائے گا۔سسٹم تک دوبارہ رسائی کیلئے 
یہ نمبر درکار ہوگا۔

4.ہم تمام غیر تعمیل کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہر رپورٹ پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ہم 
آپ کو پیشرفت سے آگاہ رکھیں گے۔

5.آپ اپنی رپورٹ کی پیشرفت کو اسی ویب سائٹ پر جا کراپنے کیس نمبر کے ذریعے ٹریک کرسکتے ہیں۔

 

رپورٹ جمع کرانے کے بعد کیا ہوتا ہے

ایک بار جب آپ اپنی رپورٹ جمع کروادیتے ہیں،تو یہ چند مراحل سے گذرے گی۔یہاں یہ ہے کہ اس کے بعد کیا 
ہوگا۔

ہم آپ کے پیغام کی وصولی کی تصدیق پانچ کام کے دنوں کے اندر کریں گے۔اگر آپ کی ابتدائی رپورٹ میں کافی
عمل پذیر معلومات یا شواہد شامل نہیں ہیں،توآپ سے مزید معلومات یا شواہد فراہم کرنے کی درخواست کی جائے
گی۔

ہر رپورٹ کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔اگر آپ کی رپورٹ میں تھوڑی سی بھی عمل پذیر معلومات اور شواہد شامل 
ہیں،تو کیس کھولا جائے گا۔اگر مفاد کا تصادم نہ ہو،تو تحقیقات اس مارکیٹ کمپلائنس آفیسر کی قیادت میں کی 
جائیں گی،جہاں اس واقعے کا ذکر کیا گیا ہے۔

وہ رپورٹس جن میں مندرجہ ذیل حساس زمرہ جات میں الزامات شامل ہوں گے،انہیں گروپ چیف کمپلائنس
آفیسراور متعلقہ زون ہیڈ آف لیگل اینڈ کمپلائنس کو بھیجا جائے گا۔

1.طاقت کا غلط استعمال اور/یا دھونس
2.اینٹی ٹرسٹ اور منصفانہ تجارت
3.رشوت اور بدعنوانی
4.خفیہ معلومات/پرائیویسی پالیسی
5.امتیاز،ہراسانی اور تشدد
6.ایگزیکٹیو بورڈ کے اراکین/سینئر منیجرز سوئٹزرلینڈ میں
7.دھوکہ دہی
8.انسانی حقوق
9.مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین سے متعلق
10.ڈبلیو ایچ او کوڈ کے خلاف غیر تعمیل
11.جنسی ہراسانی
 

تحقیقات کو خفیہ رکھنے کیلئے،ہم صرف ان افراد کو شامل کریں گے جنہیں تحقیقات میں شامل ہونے کی
ضرورت ہے۔ہمارے کمپلائنس آفیسر ملازمین،ٹھیکیداروں یا کسی بھی متعلقہ فرد کے ساتھ خفیہ انٹر ویو
کرسکتے ہیں۔

ایک عمومی طریقہ کار کے طور پر،تحقیقات مکمل ہونے میں تقریباً90دن لگتے ہیں۔تاہم،پیچیدہ معاملات کیلئے
ہمیں مزید وقت درکار ہوسکتا ہے۔

تحقیقات کے تمام نتائج کا جائزہ لینے کے بعد،ہم یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا مزید کارروائی کی ضرورت ہے کہ
نہیں۔ہم آپ کو پیشرفت سے آگاہ رکھیں گے اور تحقیقات کے نتیجے کا خلاصہ فراہم کریں گے۔

نیسلے میں شکات کنندہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی ممانعت ہے،چاہے وہ ملازم،شخص یا ادارہ ہو-جو کوئی
معاونت کرتا ہے۔نیسلے اس کے حقوق کی بھی حفاظت کرتا ہے۔