Sort by

نیسلے پاکستان

Nestlé Pakistan

نیسلے میں ہمارا واسطہ کروڑوں لوگوں سے پڑتا ہے جس میں کسانوں جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں، سے لے کر وہ افراد اور خاندان شامل ہیں جو ہماری مصنوعات استعمال کرتے ہیں، معاشرے جہاں ہم رہتے اور کام کرتے ہیں اور قدرتی ماحول جس پر ہم سب کا انحصار ہے، شامل ہیں۔

نیسلے پاکستا ن کا غذائیت ، صحت اور بہتری سے متعلق عالمی نظریہ جو کہ ہمارے بانی ہینری نیسلے کے سائنس میں ایک سنگِ میل سے متاثر شدہ ہے ، تب سے ہماری وراثتی خصوصیات میں شامل ہے۔ اپنی اقدار کی رہنمائی اور غذائیت کو مرکزی حیثیت دے کر ہم معیار زندگی میں بہتری لاتے اور صحت مند مستقبل میں کردار ادار کرتے ہیں ۔ ہمار ا شمار پاکستان میں خوراک اور مشروبات کی صف اول کی کمپنی میں ہوتا ہے جہاں ہم دور دراز علاقوں تک پہنچ کر ہمہ وقت اور ہر عمر کے افراد کے لیے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کررہے ہیں۔ نیسلے پاکستان کا ہیڈ کواٹر لاہور میں ہے اور پورے ملک میں چار بنیادی پیداواری یونٹ ہیں۔شیخو پورہ اور کبیر والا میں واقع فیکٹریاں ایک سے زائد اقسام کی مصنوعات تیار کرتی ہیں جب کہ اسلام آباد اور کراچی میں واقع فیکٹریاں پانی کی ہیں۔

نیسلے پاکستان لمیٹڈ دراصل نیسلے ایس۔اے کی ذیلی کمپنی ہے۔نیسلے ایس۔اے ویوے سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے. آج پاکستان بھر میں ہمارے لاکھوں صارفین اس بات کی عکاسی ہیں کہ ہم غذائیت پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں احساس ہے غذا کا انتخاب لوگوں کی صحت اور معیار زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ہماری فوڈ پراسیسنگ کمپنی 1988 سے .Milk Pak Ltd کے ساتھ اشتراک میں کام کررہی تھی جس کا انتظام ہم نے 1992 میں سنبھالا ۔ پچھلے کئی سالوں سے نیسلے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سر فہرست کمپنی کے طور پر موجود ہے۔

 

ہمارا مقصد

نیسلے کا مقصد معیار زندگی میں بہتری لانا اور صحت مند مستقبل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ ہم ایک بہتر اور صحت مند دنیا تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کو صحت مند طرز زندگی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح ہم کمپنی کی طویل مدتی کامیابی کو یقینی بناتے ہوئے معاشرے میں اپنا کردار اداکرتےہیں ۔

ہمارے عزائم

ہمارا عزم معیار زندگی میں بہتری لاکر اور صحت مند مستقبل میں اپنا کردار کر کے پائیدار اور اعلیٰ درجہ کی صنعتی کارکردگی دکھانا اور صارفین کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔

عالمی طور پر ہم نے 2030تک کے لیے وسیع نوعیت کے تین عزائم طے کیے ہیں جو ہمارے کام میں رہنمائی کرتے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول میں معاونت کرتے ہیں۔

ان شعبہ جات میں ہماری کوششوں سے متعلق مزید جاننے کے لیے Nestlé in Society (نیسلے کا معاشرےمیں کردار) ملاحظہ فرمائیں۔