Sort by

معیار اور حفاظت

ہم کس طرح غذائی تحفظ کو یقینی بناتے ہیں؟

ہماری مصنوعات کا معیار اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ وہ چند ایک اقدامات ہیں جو ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے لیتے ہیں کہ آپ جو نیسلے کی مصنوعات خریدیں وہ استعمال کے لئے محفوظ ہیں۔

مواد

خوراک کی حفاظت کے پیشِ نظر ہمارا نقطہ نظر کسانوں اور سپلائرز سے شروع ہو کر پوری سپلائی چین کا احاطہ کرتا ہے۔

ہم محفوظ ، اعلیٰ معیار کے خام مال کے انتخاب کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات کے تحت خریداری اور آڈٹ کے عمل کی پیروی کرتے ہیں۔

اس میں، استعمال کیے جانے والے مادے کی خصوصیات کی وضاحت اور جانچ پڑتال کا عمل شامل ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ہمیشہ انتہائی سخت ضوابط اور جدید سائنسی معلومات کی تعمیل کرتے ہیں۔ اگر وہ اس کی تعمیل نہیں کرتے، تو ہم ان کو مسترد کردیتے ہیں۔

تیاری

دنیا بھر میں موجود ہماری تمام مینوفیکچرنگ کی سہولیات کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے، کہ ہم اپنی مصنوعات کو اعلیٰ ترین حفاظتی معیار کے مطابق تیار کریں۔

اس میں غیر متعلقہ چیزوں کو مصنوعات میں داخل ہونے سے روکنا، الرجین کے لئے انتظام کرنا، اور کیڑوں پر قابو پانا بھی شامل ہے۔

ہماری فیکٹریاں شرائط کے عین مطابق تعمیر کی گئی ہیں، جن میں صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ، ہوائی فلٹریشن، اور کسی بھی ایسے مادے کے لئے جو کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ رابطے میں آسکتے ہیں، اس بات کی ضمانت دینے کے لئے کہ مواد ، سازوسامان اور مینوفیکچرنگ کا ماحول محفوظ مصنوعات کی تیاری کرے گا، کو دیکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

ہم اپنی فیکٹریوں کے باہر اور اندر اجزا اور مصنوعات کے بہاؤ اور اخراج کا مناسب انتظام کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ خام مال اور تیار شدہ کھانے کی اشیاء کو صحیح طریقے سے الگ الگ رکھا جا سکے۔

ہماری فیکٹریوں نے آلودگی سے بچنے کے لئے، مختلف اجزاء کے لئے زونز ، سامان اور برتن وقف کر رکھے ہیں۔

ہم پیداوار کے ہر اقدام پر مصدقہ صفائی ستھرائی کے طریقوں پر عمل پیرا ہیں، اور ہمارے ملازمین کو اچھی خوراک کی حفظان صحت کے اصولوں پر پوری طرح عمل پیرا ہونے کی تربیت دی جاتی ہے۔

پروسیسنگ

ہماری ترکیبیں اور پروسیسنگ کی تکنیک محفوظ مصنوعات کی فراہمی کے لئے سائنسی طریقے سے تیار کی گئی ہیں۔

ہم ایسی مقدار میں مصنوعات تیار کرتے ہیں

اور ہم خوراک کی پروسیسنگ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پر کرتے ہیں تاکہ اس کی غذائیت کو برقرار رکھا جا سکے جبکہ مائیکرو آرگنزمز کا خاتمہ اور کیمائی مادوں کی آلودگی سے بچاؤ کو ممکن بنایا جا سکے۔

ٹیسٹنگ

ہماری تمام مصنوعات کے بیچ کو فیکٹریوں سے نکالنے سے پہلے ایک مثبت ریلیز ٹیسٹ پاس کرنا ہوتا ہے، تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ یہ استعمال کے لئے محفوظ ہیں۔

نیسلے میں ہم ایک سال میں 100 ملین سے زیادہ ٹیسٹ کرتے ہیں تاکہ اندرونی اور بیرونی معیاروں کے ساتھ مصنوعات کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان ٹیسٹوں میں مواد میں موجود نقصان دہ مرکبات یا مائیکرو آرکنزمز، وہ ماحول جس میں ہم کام کرتے ہیں، اور ہماری مصنوعات کے ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔

ہم مصنوعات کی جانچ پڑتال اس لئے نہیں کرتے کہ چیک کرسکیں کہ وہ محفوظ ہیں، بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ ان کے محفوظ ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمارے پاس حفاظت کی ضمانت کے لئے بہت سے سخت، بنیادی طور پر کنٹرول موجود ہیں۔ جانچ پڑتال کے آخری مراحل تک پہنچنے تک ہمیں اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ تیار شدہ مصنوعات محفوظ ہیں۔

پیکیجنگ اور نقل و حمل

جب مصنوعات کو فیکٹری سے جاری کیا جاتا ہے، تو ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔ ٹھنڈی یا منجمد مصنوعات کے لئے، اسی بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ محفوظ طریقے سے صحیح درجہ حرارت پر منتقل کی جائیں۔

ہماری مصنوعات کو محفوظ حالت میں صارفین تک پہنچانے کو یقینی بنانے میں پیکیجنگ کا اہم کردار ہے۔ یہ اجزاء سے متعلق واضح معلومات، جس میں مصنوعات کی تیاری، سٹور کرنے اور استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی الرجین کے خطرات سے متعلق، معلومات فراہم کرتی ہے۔

ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ استعمال کے لئے بہترین عرصہ اور اس کی آخری تاریخ صحیح سے درج کریں تاکہ صارفین سمجھ جائیں کہ پروڈکٹ کے استعمال کا بہترین وقت کب اختتام پزیر ہوگا اور کب یہ پروڈکٹ قابلِ استعمال نہیں رہے گی۔ اس سے غیرضروری فضلہ پیدا کرنے سے بھی بچنے میں مدد ملتی ہے۔

پیکیجنگ ہماری فیکٹریوں میں ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ ہم بیچ کے منفرد کوڈز کا استعمال کرتے ہیں، ہمیں یہ بتانے کے لئے کہ پروڈکٹ کب تیار کی گئی ہے، اس میں کون سے اجزاء شامل ہیں اور وہ اجزاء کہاں سے آئے ہیں۔

خطرے کو سنبھالنے کے حوالے سے ہمارے پاس ابتدائی انتباہی نظام موجود ہے جو ایسے امور کی نشاندہی کرتا ہے جن سے بعد میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جتنا پہلے ہم ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرسکیں، اتنے ہی بہتر طریقے سے ہم انتظام کرتے ہوئے بچاؤ کو ممکن بنا سکتے ہیں۔

کھانے کی حفاظت کبھی بھی مستحکم نہیں ہوتی۔ توقعات ہمیشہ تبدیل ہوتی رہتی ہیں ، قواعد و ضوابط بدل رہے ہیں اور ہمارا سائنسی علم بدل رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مستقل طور پر اپنے طریقہ کار کو بہتر بناتے ہیں اور کھانے کی حفاظت سے متعلق اپنی مہارت کو باقی صنعتوں، بیرونی حکام اور اپنے صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔