Sort by

 

ہمارا مقصد

خوراک کی پوشیدہ غذایت کے ذریعے، موجودہ اور آنے والی نسلوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا

نیسلے پاکستان خوراک اور مشروبات تیار کرنے والی پاکستان کی ایک بڑی کمپنی ہے جو ملک کے دور دراز علاقوں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرد کو ہر روز مصنوعات اور سروسز کی پیشکش کرتی ہے۔ کمپنی کا ہیڈکوارٹر لاہور میں واقع ہے اور ملک بھر میں اس کے چار پیداواری یونٹ کام کررہے ہیں۔ہم نے1988میں مِلک پیک لمیٹڈ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے تحت پاکستان میں کاروبار کا آغاز کیا جبکہ 1992 میں نیسلے پاکستان نے مِلک پیک لمیٹڈ کے انتظامی امور سنبھالے تھے۔

گزشتہ کئی برسوں سے نیسلے پاکستان کا شمارپاکستان اسٹاک ایکس چینج کی سرفہرست کمپنیوں میں ہوتا آر ہا ہے۔ ہم سال 2021 میں اپنے آپریشنز کو مزید پائیدار بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ہم اپنی 100 فیصد پیکجنگ کو 2025تک ری سائیکل کرنے یا دوبارہ قابل استعمال بنا کر مستقل میں بہتر ماحول کیلئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں ۔

اسی طرح ہم اپنے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو 2030 تک نصف اور 2050 تک صفر تک لانے کا ہدف پورا کرلیں گے

 

NESTLÉ Good Food, Good Life