Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
شکیل احمد
شکیل احمد،نیسلے پاکستان میں سیلز کے سربراہ ہیں،نیسلے کے ساتھ ان کے سفر کا آغاز 2006 میں بطور ایریا سیلز منیجر ہوا،اور ان کے کام کرنے کی اخلاقیات اور پاکستان میں بہتر غذایت کے فروغ اورتقسیم کے جذبے نے انہیں کمپنی میں اپنے کیریئر کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد دی۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران پاکستان بھر میں متعدد چیلنجنگ کردار میں خدمات سر انجام دیں،جن میں ریجنل سیلز منیجر،زونل سیلز منیجر اور مارکیٹنگ منیجر کے عہدہ شامل ہیں،ان شعبوں میں انہوں نے اپنی بے لوث خدمات اور کارکردگی سے مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کئے۔
شکیل احمد، 2019 میں شمالی پاکستان کیلئے زونل سیلز منیجر بن گئے،جہاں انہوں نے پراجیکٹ اسٹار اور پائیدار ترقی کی فراہمی پر مبنی متعدد اقدامات کے ذریعہ زون کو ایک اہم مقام پر لاکھڑا کیا۔انہوں نے 2021 میں نیسلے پروفیشنل(این پی)کے نیشنل سیلز منیجر کے طور پر مختلف حل فراہم کرتے ہوئے این پی کی تبدیلی کی حکمت عملی کو تیز کرنے میں ٹیم کی مدد کی اورتیزی سے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو اور کسٹمر مکس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صارفین کا اعتماد جیتنے میں مدد کی۔انہوں نے کاروبار کو گزشتہ دو برسوں میں ہر اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے میں مدد کی اورترقی کی اس رفتار کو مزید تیز کرنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد قائم کی۔انہوں نے آؤٹ آف ہوم چینلز کیلئے”گلپنگ اسٹریٹجی“بنانے اور اس پر عملدر آمد کرنے میں بھی مدد کی۔اس کے نتیجہ کے طور پر ریڈی ٹو ڈرنک(آر ٹی ڈی)تمام برانڈز نے شاندار ترقی اور اعداد وشمار حاصل کئے۔
شکیل احمد نے کھیل،فٹنس اور پڑھنے کے شوق کے ساتھ،کمپنی میں کام کے ایک مثبت کلچر،قیادت اور کوچنگ کیلئے ایک زیادہ جامع نقطہ نظر متعارف کرایا،جس کے نتیجہ میں کام کی جگہ پر صحت مند اور نتیجہ خیز ماحول پروان چڑھا۔شکیل احمد مہارت اور عمدگی کے وژن کے ساتھ پورے ملک میں نیسلے میں ایک دیرپا تاثر قائم کرنے میں کامیاب رہے۔