Sort by

ثمرا مقبول

Samra

ثمرہ سٹریٹیجی ہیڈ اینڈ نیو بزنس ڈیویلپمنٹ ہیڈ ہیں۔انھوں نے دسمبر 2000میں نیسلے پاکستان  بطور مینجمنٹ ٹرینی جوائن کیا۔مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن فنکشنز میں کئی سال تک کام کرنے کے باعث ان کا مینجمنٹ کے حوالے سے تجربہ کافی وسیع ہے۔اس سے پہلے وہ کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ سروسز کی ہیڈ تھیں۔ثمرہ نے ادارے میں جدت کے ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وہ برانڈ کو بہتر سے بہتر بنانے اور اسے آگے بڑھانے کیلئے ہمیشہ پر امید رہتی ہیں،اسی لئے وہ  صارفین کی ضروریات اور خیالات کو خاصی اہمیت دیتی ہیں تاکہ بہتر کمیونیکیشن کے ذریعے برانڈ کو مارکیٹ کے مقابلے میں اور زیادہ بہتر بنایا جا سکے۔ڈیجیٹل میڈیم کو کمیونیکیشن کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے ان کی حکمت عملی کے کافی بہتر نتائج ملے ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں نہ صرف کمیونیکشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا بلکہ عالمی سطح پر مختلف ایوارڈز بھی جیتے۔اس دوران انھوں نے نہ صرف گلوبل بلین ڈالر سٹریٹیجک برانڈ زبلکہ مقامی سطح پر موجود برانڈ جیسے نیسلے مِلک پیک پر بھی ایک مثبت کردار ادا کیا۔
ثمرہ نے یونیورسٹی آف برسٹل،یو کے سے انٹرنیشنل بزنس میں ایم بی اے کیاہے۔وہ اپنے مثبت اور حوصلہ افزاء کردار کے باعث ادارے کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں