Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
سمر ایڈمنڈ شدید

سمر ایڈمنڈ شدیدبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک کامیاب کاروباری لیڈر ہیں جو نیسلے مشرق وسطی اور مغربی افریقہ میں کام کر چکے ہیں۔
انھوں نے نیسلے میں اپنے سفر کا آغازبطور سیلز ڈیویلپمنٹ مینیجر،ابو ظہبی سے کیا۔ جنرل بزنس مینیجر کے عہدہ سے پہلے انھوں نے نیسلے میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔بعدازاں وہ گھانا میں بطور مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات ہوئے جہاں انھوں نے 2008سے2012تک کاروبار میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔سمرایف ایم سی جی(سیلز)،مارکیٹنگ اور ادارے کی تنظیم سازی میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں، اپنی اسی کامیاب حکمت عملی اور تجربے سے انھوں نے سیلز کے اہداف کو حاصل کیا۔سمر اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دیر پا اور مضبوط تعلقات بنانے میں ماہر ہیں۔نیسلے سعودی عرب میں اہم عہدے پر ذمہ داریاں ادا کرنے کے بعد اگست2019میں سمرنے نیسلے پاکستان کو بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اینڈ مینیجنگ ڈائیریکٹرجوائن کیا۔
انھوں نےLebanese American University(لیبنیزامریکن یونیورسٹی) سے بزنس ایڈ منسٹریشن میں گریجویشن کی، اس کے علاوہ وہ لیڈرشپ اور مینجمنٹ سے متعلق مختلف کورسز میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔وہ اپنے کیرئیر کے دوران دنیا بھر میں سفر کر چکے ہیں اور مختلف ممالک میں کام کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔سمر شادی شدہ ہیں اور انھیں جب وقت ملتا ہے وہ اسے ٹریولنگ اور کھیل میں گزارتے ہیں۔انھیں کھانے کا بے حد شوق ہے اور وہ ہمیشہ نئے ذائقوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔