Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
نوشین جعفری
نوشین،نیسلے پاکستان لمیٹڈ میں،نیسلے پروفیشنل (NP) بزنس کی سربراہ ہیں۔ وہ نیسلے کی دنیا کی 25سرکردہ خواتین میں شامل ہیں۔وہ اپنے اس کردار میں ایک بھرپور اور متنوع کراس فنکشنل تجربہ کی حامل ہیں۔
2003میں فنانس اینڈ کنٹرول میں نیسلے پاکستان کے ساتھ اپنے کیریئر کے آغاز کے بعد،نیسلے پروفیشنل کے ساتھ ان کی پہلی وابستگی 2007میں ہوئی،جب انہوں نے برانڈ اور کی اکاؤنٹ مینجمنٹ پر کام کیا۔تین برس کے بعد،وہ پانچ سال کیلئے اپنے ڈیری کے کاروبار میں چلی گئیں،جہاں وہ نیسلے، NIDO اور NESVITA جیسے مشہور برانڈز کے ساتھ کام کرتی رہیں،اور شاندار کاروباری نتائج حاصل کئے۔
2015میں انہیں مارکیٹ کیلئے این سی ای چیمپئن (Nestle Continuous Excellence) مقرر کئے جانے پر مینجمنٹ کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا۔انہوں نے کمپنی کے آپریشنل ماسٹر پلان کی سربراہی کی اور مختلف سطحوں پر ترقی پسند ذہنیت کو فروغ دینے میں مدد کی۔
نوشین،نیسلے پاکستان لمیٹڈان کی کاوشوں سے پاکستان کی مارکیٹ کو زون میں ایک لائٹ ہاؤس بنانے میں مدد ملی۔ان کی شاندار کاکردگی کے نتیجہ میں،انہیں 2017میں این سی ای کے علاوہ Nestle Business Excellence کا پورٹ فولیو بھی دیدیا گیا،اپنے اس کردار میں،انہوں نے مارکیٹ کو کام کرنے کے نئے طور طریقوں کی جانب کامیاب منتقلی کی راہ دکھلائی۔
بی ای او مقرر ہونے سے قبل،ان کا آخری کردارNP کے نیشنل سیلز منیجر کا تھا،انہوں نے ایک مضبوط ٹیم بنائی اورCovid-19کے دوران مشکل حالات میں شاندار نتائج دیئے،جس سے NPپاکستان عالمی سطح پر مثبت ترقی حاصل کرنے والی پہلی منڈیوں میں سے ایک بنی،اور اب تک کی سب سے زیادہ سیلز حاصل کی۔
تنوع کا فروغ اور کام کے ایک جامع ماحول کی تشکیل،ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ان کی زیر قیادتNP سیلز ٹیم میں 40فیصد خواتین تھیں اوراس ٹیم نے کمپنی اور انڈسٹری میں ایک معیار قائم کیا۔
کامرس میں ماسٹرز اور مارکیٹنگ میں ایم ایس ڈگری کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ،وہ ایک مینٹور،کیریئر کوچ اور100سے زائد کوچنگ کے گھنٹوں کے ساتھ ایک سرٹفائیڈ آئی سی ایف(انٹر نیشنل کوچ فیڈریشن)کوچ بھی ہیں۔ان کا وژن/خواب،ادارے کو مزید متنوع اورمستقبل کیلئے تیار افرادی قوت بنانے میں مدد کرنا ہے۔وہ ایک شوقیہ فوٹو گرافر،ڈریس ڈیزائنر اورسیر و سیاحت کی شوقین ہیں،جو دنیا کی کھوج اورمختلف پس منظر کے لوگوں سے متعلق جاننے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔