Sort by

محمد علی سدوزئی

ali-s

علی سدوزئی نیسلے پاکستان لمیٹڈکے جنرل کاؤنسل اور کمپنی سیکرٹری ہیں۔ان کی ذمہ داریوں میں اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ کمپنی کے تمام امور قانون کے مطابق انجام دئیے جائیں۔اس کے علاوہ علی کمپنی کے کمپلائنس آفیسر کی ذمہ داریاں بھی ادا کر رہے ہیں۔ علی نے اپنے کارپوریٹ کیرئیر کا آغاز 2001میں اینگرو کیمیکل پاکستان لمیٹڈ(ایکسن پاکستان کی ذیلی کمپنی)میں بطور لیگل کاؤنسل سے کیا۔آپ2004میں پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کرنے والی ذیلی ناروجین ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی نارکی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں جہاں انھوں نے ڈائریکٹر لیگل اینڈ کمپنی سیکرٹری کی ذمہ داریاں ادا کیں۔علی نے 2008میں نیسلے پاکستان جوائن کیا اوراپنی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث ادارے میں لیگل رسک مینجمنٹ کے حوالے سے ایک موثر کردار ادا کیا۔
علی نیسلے سوئٹزرلینڈ گلوبل ہیڈکوارٹر میں بھی کام کر چکے ہیں جہاں انھوں نے 2012میں نیسلے نیوٹریشن بزنس میں پالیسی سازی سے متعلق عالمی اقدامات کے حوالے سے کام کیا۔علی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ انھوں نے مانچسٹر یونیورسٹی،یو کے سے قانون کی اعزازی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔