Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
امر ریحان

امر ریحان نیسلے پاکستان میں ہیڈ آف ٹیکنیکل کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔امر گزشتہ 24سال سے نیسلے میں کام کر رہے ہیں۔انھوں نے پاکستان کے علاوہ نیسلے سعودی عرب،مصراور شام سمیت کئی ممالک میں مختلف عہدوں جیسے انجینئر نگ،فیکٹری مینجمنٹ میں کام کیا۔اس دوران انھوں نے این سی ای/ٹی پی ایم کے نفاذ اور ٹوٹل پرفارمنس مینجمنٹ(ٹی پی ایم) کے کام کی راہنمائی کی۔ان کی اس بے مثال مہارت کے باعث شام اور مصر میں موجود فیکٹریز کو نیسلے گروپ کی مثالی فیکٹریز قرار دیا گیا۔امر، ٹوٹل پرفارمنس مینجمنٹ(ٹی پی ایم) کے ذریعے یورپ میں موجود فیکٹریز کی بھی راہنمائی کر رہے ہیں۔
امرنے کائرو یونیورسٹی سے مکینیکل انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے امریکن یونیورسٹی کائرو سے فنانشل مینجمنٹ میں پروفیشنل ڈپلومہ اِن مینجمنٹ بھی کیا ہے۔