Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
سید یاور علی
سید یاور علی نے ایچیسن کالج لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسٹیونز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلرز اورپھر مینجمنٹ سائنس میں ماسٹرز مکمل کیا۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ اپنے خاندانی کاروبار پیکجز لمیٹڈ میں شامل ہو گئے اور مِلک پیک لمیٹڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر بن گئے۔ نیسلے کے ساتھ تین سالہ جوائنٹ وینچر کے بعد سید یاور علی ادارے کے چیئرمین کے عہدے پر فائز ہو گئے۔
یاور علی اس وقت نیسلے پاکستان لمیٹڈ اور وزیر علی انڈسٹریزلمیٹڈ کے چیئرمین ہیں جبکہ ماضی میں پاکستان ڈیری ایسوی ایشن کے چیئرمین رہ چکےہیں۔ ان کے علاوہ وہ دیگر کمپنیوں کے بورڈ زمیں بھی شامل ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، ایگری کلچرل ڈویلپمنٹ بینک آف پاکستان اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ بھی رہے۔
علاوہ ازیں سید یاور علی پاک۔ بھارت چیمبر آف کامرس کے نائب صدر کے عہدے پربھی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ’بھارت کے ساتھ تجارت کا فروغ‘ کے نام سے کمیٹی کی سربراہی بھی کر رہے ہیں۔