Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
سید حیدر علی
سیدحیدر علی نے 1979 میں امریکہ کی مِشی گن یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں سائنس کی بیچلرز ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے پیپر کیمسٹری میں اسپیشلائزیشن کے ساتھجون 1981 میں ماسٹرز آفسائنس مکمل کیا۔ 1997 میں حیدر علینے بوسٹن، امریکہ میں ہارورڈ بزنس اسکول میں مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کے پروگرام میں بھی شرکت کی۔
پیکجز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو اور مینیجنگ ڈائریکٹرکے عہدےپر فائز حیدر علی کو پیپر پروڈکشن، کنورژناور پیکجنگ میں کئی برسوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ حیدر علی پیکجز لمیٹڈ میں گندمکے خوشے کی ٹہنی کی مدد سے پلپ تیار کرنے کے عمل کی تیاری اور ان پر عمل درآمدمیں شامل رہے ہیں۔ وہ دودھ اور جوس کے کارٹن کو ری سائیکل کرنے کے پیٹنٹس کو تیار کرنے میں بھی شریک رہے۔
حیدر علی مختلف کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شاملہیں، ان میں بلھے شاہ پیپر مل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، آئی۔ جی۔آئی۔انشورنس لمیٹڈ،نیسلے پاکستان لمیٹڈ، پیکجز لنکا (پرائیویٹ ) لمیٹڈ، سنوفی ایوانٹس پاکستان لمیٹڈ،ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ، ٹرائی پیک فلمزلمیٹڈ اور انٹرنیشنل سٹیل لمیٹڈ شامل ہیں۔
مذکورہ بالا کے علاوہ حیدرعلی بابرعلی فاؤنڈیشن (BAF )، نیشنل مینجمنٹ فاؤنڈیشن (NMF ) ، علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (AIE )، پاکستان سنٹرفار فلیتھراپی (PCP ) اور پاکستانبزنس کونسل (PBC ) کے بورڈ آفگورنرز /ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔ وہ سید مراتب علی رلیجیس اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹسوسائٹی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS ) اور انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (ICC ) پاکستان کیایگزیکٹیو / مینجمنٹ کمیٹیکے رکن بھی ہیں۔
حیدر علی شادی شدہ اور تین بچوں کے والد ہیں۔ وہ 1998 سے لاہور میںسوئیڈن کے اعزازی قونصل جنرل بھی قرار دئیے گئے ہیں۔