Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
کومل الطاف
کومل الطاف نیسلے پاکستان میں چیف فنانشل آفیسرہیں۔ کومل نے اپنے کیریئر کاآغاز سال 2008 میں متحدہ عرب امارات میں کنسلٹنسی ڈویژن، ارنسٹ اینڈ ینگ کے ساتھ کیا۔ انھوں نے سال 2012 میں بحیثیت انٹرنل آڈیٹر نیسلے مشرق وسطی کے ساتھ کام کیا اور اس کے بعد فنانس پروجیکٹس لیڈ کی ذمے داری نبھائی۔ سال 2014 میں کومل کو کنفیکشنری کے بزنس یونٹ کنٹرولر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا جہاں انھوں نے کاروبار کو مستحکم کرنے کے لیے اپنی مضبوط معاونت کا مظاہرہ کیا۔ سال 2016 میں کومل نے سوئٹزرلینڈ میں موجود نیسلے کے ہیڈ کوارٹرز میں بحیثیت زون EMENA سیلز کنٹرولراپنی خدمات انجام دیں۔ انھوں نے یورپ میں فوڈ اینڈ بیوریجز کے لیے قیمتوں کی منظم حکمت ِ عملی کے حوالے سے بہترین قیادت کی اور پورے خطے میں کیٹیگری اینڈسیلز ہیڈز کے ساتھ قریبی شراکت میں کام کرکے قیمتوں میں کمی کے خطرے کو کم کیا۔ سال 2020 میں وہ کنٹریز کنٹرولر، نیسلے MENA کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے متحدہ عرب امارات واپس آئیں جہاں انھوں نے 8 ممالک کے فنانس آپریشنز پر کام کیا جو MENA خطے کے 30 فیصد ٹرن اووَر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مختلف ممالک سے ایک مضبوط فنانس ٹیم کی جانب سے ملنے والے تعاون سے انھوں نے اہم کاروباری فیصلوں اور طریقہئ عمل میں بہتری لانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ انھوں نے مستحکم منافع میں اضافے کے لیے لبنان آپریشنز میں تبدیلی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر نمایاں کارکردگی انجام دی۔
کومل نے برطانیہ کے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائڈ اکاؤنٹنٹس سے اے سی سی اے(ACCA) ، اکاؤنٹنگ میں بی ایس سی (BSc) اور امریکہ کے انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ اکاؤنٹس سے سی ایم اے (CMA) کی اسناد حاصل کیں۔