Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
ڈیوڈ اے کارپنٹر
ڈیوڈ اے کارپنٹر مائر براﺅن ایل ایل پیز نیو یارک آفس میں شراکت دار ہیں۔ مائر براﺅن کا شمار دنیا کی بڑی قانونی فرم میں ہوتاہے جس کے امریکہ ، یورپ اور ایشیا میں 25 دفاتر میں 1600 وکلاء ان کےلئے کام کرتے ہیں۔ مائر براﺅن کے ساتھ اپنے 30سال کے لگ بھگ کیرئیر کے دوران انہوں نے کمپنیوں کے ادغام، کمپنیوں کی خریداری اور کیپٹل مارکیٹ کی ٹرانزیکشنز( رقوم کی منتقلی) پر کام کیا ہے۔ خاص طور سے انہوں نے اس حوالے سے بڑی ملٹی نیشنل کارپوریشنز کی رقوم کی ایک ملک سے دوسرے ملک ترسیل میں ان کی نمائندگی کی ہے۔ جنوری 2012 سے ڈیوڈ اے کارپنٹر نے میئر براﺅن کی نیویارک کارپوریٹ اینڈ سیکورٹیز پریکٹس میں آفس پریکٹس لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ ڈیوڈ اے کارپنٹر کو یورومنی کے لیگل میڈیا گروپ لائف سائنسز پبلکیشن کی طرف سے لائف سائنسز سٹار قرار دیا گیا ہے۔
اپریل 1998 سے جون 2001 تک ڈیوڈ نے جنرل کونسل میٹل منیجمنٹ ان کارپوریشن (جو اب سمز میٹل منیجمنٹ اے سی این: ایس ایم یم کے نام سے جانی جاتی ہے) سمیت متعدد ایگزیکٹو عہدوں پر کام کیا ہے۔ میٹل منیجمنٹ اور اس کے اداروں کا لوہےاور غیر لوہے کی حامل دھاتوں کو ری سائیکل کرنے والے دنیا کے بڑے اداروں میں شمار ہوتا ہے ۔ ڈیوڈ کے میٹل منیجمنٹ کیریئر کے دوران میٹل منیجمنٹ کے شیئر کی Nasdaq پر تجارت کی گئی۔ایگزیکیٹو وائس پریذڈنٹ ، ایڈمنسٹریشن، لیگل اور ریگولیٹری افیئرز کے طورپر ڈیوڈ کو ہیومن ریسورس، رسک منیجمنٹ، لیگل اور کمپلائنز اور کمپنی کی پبلک رپورٹنگ کی ذمہ داری سونپ گئی تھی۔ سیکرٹری کے طور پر ڈیوڈ نے دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ کمپنی کے رابطوں کی بھی ذمہ داری نبھائی ۔