Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
پیئر شوفل برجر

شوفل برجر نیسلے میں پروفیشل سینئر ایگزیکٹیو کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ مسٹر شوفل 1954 میں سوئٹزرلینڈ کے شہر زئیورِک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1978 میں انٹرنیشنل ریلیشنز میں اسپیشلائزیشن کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں واقع گریجویٹ انسٹی ٹویٹ آف اِنٹرنیشنل ا سٹڈیز سے تعلیم حاصل کی۔
نیسلے ایس۔ اے (سوئٹزرلینڈ)کے ساتھ انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز
1980 میں ایشیا /اوشیانا خطوں سےبحیثیتانٹرنیشنل مینیجمنٹ ٹرینی کے کیا۔ انہوں نے سیلز اور مارکیٹنگ میں مختلف ذمہداریاں نبھائیں اور ملائیشیا، سری لنکا، جاپان، انڈونیشیا، تائیوان، تھائی لینڈ،دبئی اور ویتنام میں مختلف سینئر عہدوں پر فرائض انجام دئیے۔ 2009 میں وہ نائب صدر ریجنل مینجمنٹ زون ایشیا اوشیانہ، افریقہ اورمشرق وسطیٰ کی حیثیت سے نیسلے ایس اے سوئٹزرلینڈ میں منتقل ہو گئے۔ انہوں نے نیسلےسے 31 مئی 2015 کو ریٹا ئرمنٹ لی۔ شوفل برجرڈائریکٹر نیسلے پاکستان لمیٹڈ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔