Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
عمر سعید
عمر سعیدایک تجربہئ کاراور وسعت ِ نظر رکھنے والی کاروباری شخصیت ہیں جنھوں نے ماضی میں متعدد اعلیٰ قیادت کے عہدوں پر اپنے فرائض انجام دیے۔ انہیں حال ہی میں سروس لانگ مارچ ٹائرز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جو کہ سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائرز کمپنی،لمیٹڈ کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ عمر سروس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سال 2011 سے 2018 تک عمرنے سروس انڈسٹریز لمیٹڈ (SIL) کے چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔ اُن کی اس قیادت کے تحت سروس انڈسٹریز لمیٹڈ(SIL) نے سال 2011، 2013، 2014 اور 2015 کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹاپ 25 کمپنیز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس سے قبل عمر پاکستان کے سب سے بڑے فُٹ ویئر ریٹیلر کے 500 اسٹورز اور 12 بلین سے زائد سالانہ آمدنی کے ساتھ سروس کو مستحکم کرنے کے ذمہ دار تھے۔ انھوں نے سال 2004 میں اَویکس ٹیکنالوجیز(پرائیوٹ) لمیٹڈ کی بنیاد رکھی جو سال 2011 میں فروخت ہونے سے قبل پاکستان کی نمایاں کال سینٹر کمپنیز میں سے ایک تھی۔
گزرتے کئی سالوں میں عمر نے مختلف نجی ا ور سرکاری کمپنیز کے بورڈز میں اپنی خدمات ادا کی۔ وہ امریکہ، پاکستان، کینیا اور سری لنکا کے متعدد کاروبار میں شریک بانی بھی رہے۔ وہ لمز (LUMS) کے فیکلٹی ممبر بھی رہے جہاں انھوں نے انٹرپرینیورشِپ کی تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
عمر سعیدنے براؤن یونیورسٹی سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ گریجویشن اور ہارورڈ بزنس اسکول سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی سند حاصل کی۔