Sort by

جون ایم ۔ڈیوس

جون ڈیوس کو نیسلے کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے 1991 میں نیوزی لینڈ سے نیسلے کے ساتھ کام کا آغاز کیا جہاں انہوں نے اکاؤنٹنگ اور فنانس کے شعبوں میں مختلف خدمات انجام دیں۔ اسی سلسلے میں وہ 1996 میں بطور کارپوریٹ کنٹرولر انڈونیشیا چلے گئے۔2001 میں انہیں نیسلے آسٹریلیا میں کنٹرولر فوڈز اینڈ بیوریجز تعینات کر دیا گیا اور 2004 میں وہ کنٹری کنٹرولر کی حیثیت سے نیوزی لینڈ لوٹے ۔ 2011 میں اسی عہدے پر انہیں سعودی عرب میں تعینات کر دیا گیا۔ اپنی مدتِ ملازمت میں  انہوں نے فنانس کی ٹیم کو کامیابی سے کھڑا کیا اور بزنس گروتھ، ورکنگ کیپٹل مینجمنٹ، این۔ بی ۔ایس۔ پراسیس، انٹرنل کنٹرولز کلچر کی مضبوطی  پر کام کیا اور حال ہی میں فنانس کے شعبے میں NCE کا   کامیاب آغاز بھی کیا۔
یکم جون 2013 سے جون ڈیوس کو پاکستان مارکیٹ کے لیے ہیڈ آف فنانس اینڈ کنٹرول کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ مختلف مارکیٹوں اور شعبوں میں کام کرنے کے وسیع تجربے کے باعث وہ ایک اچھا انتخاب ثابت ہوئے۔