Sort by

فیبریس کیولین

fabrice

کیولین نے 1995 میں نیسلے گروپ میں کارپوریٹ آپریشنل آڈیٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ ۱۹۹۹ میں اُُن کا تبادلہ پئرئِر گرُوپ میں کر دیا گیا بطورِ ریجنل زون اَسِسٹنٹ، لاطینی امریکہ۔ اِس کے بعد اِنہیں ۲۰۰۱ میں نیسلے ہوم اینڈ آفس بزنس آف نیسلے واٹرز کا جنرل مینیجر بنا دیا گیا اور ۲۰۰۳ میں اُنہیں میکسیکو میں نیسلے واٹرز کا کنٹری مینیجرتعینات کیا گیا۔

 ۲۰۰۸-۲۰۱۲ میں فیبرس کیولن کو بطورکو یوروپی انِفَنٹ نئوٹرشِن کاروبار کا کو پائلِٹ بنا دیا گیا اور اِس کے بعد اُنہیں پہلے انِفَنٹ نئوٹرشِن IBERIA کا سربراہ مقرر کیا گیا اور پِھر جنوبی ایشیا کے نئوٹرشِن کے کاروبار کے سربراہ کے عہدے پر فائز کیا گیا جِس کا کام گُُُڑگاؤں، بھارت سے ہوتا ہے۔ ۲۰۱۹ میں نیسلے سری لنکا کےمِینیجنگ ڈائریکٹرکے عہدے پر فائز رہنے کے بعد اکتوبر ۲۰۲۱ میں کیولن صاحب کو نیسلے ایشیا، اوشینیا، افریقہ اور مشرق و سسطی کا ریجنل مینیجر بنا دیا گیا جس میں وہ جنوبی ایشیا اور پاکستان کے کاروباری معاملات دیکھ رہے ہیں- وہ زون AOA کے انِفَنٹ نئوٹرشِن کاروبار کے فروخت اور مارکیٹنگ کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

 کیولن صاحب ۱۹۶۷ میں پیدا ہؤے تھے۔ وہ سؤس اور اطالوی شہری ہیں اور اپنی تعلیم اُنہوں نے سینٹ گیلن یونیورسٹی سے حاصل کی۔ اُنہیں جرمن، ہسپانوی، انگریزی، فرانسیسی اور اطالوی زبانیں بولنی آتی ہیں۔ وہ شادی شُدہ ہیں اور اُن کے دو بچے ہیں۔ اِس کی علاوہ اُنہیں نئی نئی ثقافتوں کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ہے اور اُنہیں بائک چلانے اور ٹریکنگ کا بھی شوق ہے۔