Sort by

سمر ایڈمنڈ شدید

Samer

سمر ایڈمنڈ شدید ایک تجربہ کار اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل کاروباری رہنما ہیں جنہوں نے مشرق وسطی اور مغربی افریقہ میں نیسلے میں خدمات سرانجام دی ہیں
انہوںنے نیسلے ابو ظہبی میں سیلز ڈیویلمپنٹ منیجر کے طور پر 1998 میں نیسلے میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ جنرل بزنس منیجر کے عہدے پر ترقی سے پہلے انہوں نے نیسلے میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ بعدازاں انہیں نیسلے گھانا کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا جہاں انہوں نے 2008 سے 2012 تک گھانا میں کاروبار کو عروج بخشا۔

ایف ایم سی جی فروخت، مارکٹنگ اور ادارہ جاتی تنظیم نو کے حوالے سے دوعشروں سے زائد کی سمجھ بوجھ رکھنے اور حیرت انگیز پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مالک سامر نے جس جگہ بھی کام کیا وہاں مارکیٹوں میں فروخت اور منافع کے اہداف کے حصول کےلئے سٹریٹجی استعدار کار اور عمل درآمد کے موثر طریقوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا۔
سامر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل المدتی کاروباری تعلقات قائم کرنے اور برقرار رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ نیسلے سعودی عرب میں قائدانہ کردار کے بعدسامرنے اگست 2019 میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر کے طورپر نیسلے پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔

وہ لبنانی امریکن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے متعدد لیڈرشپ اور منیجمنٹ کورسز میں شرکت بھی کی۔ انہوں نے دنیا بھر کا سفر کرنے کے علاوہ اپنے کیئریر کے دوران کثیر الثقافتی ماحول میں کام کیا ہے۔ سمر شادی شدہ ہیں اور وہ اپنا فارغ وقت کھیل اور سفر میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔ کھانے سے جنون کی حد تک لگاﺅ ہے اور نئے نئے کھانے کھانا پسند کرتے ہیں۔