Whether you have years of work experience or you just graduated, there’s a job opportunity for you at Nestlé. Search for jobs here.
رابعہ سلطان

رابعہ سلطان ایک وسیع تعلیمی پس منظراور 20سالہ تجربہ رکھتی ہیں ۔ انہوں نے اپنے کیئریر کا آغاز 1993 میں کیا اور پھر پبلک سیکٹر اور منیجمنٹ کے اہم شعبوں میں متعدد کمیٹیوں کی رکن بنی۔ اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں رابعہ نے واٹر منیجمنٹ، کاٹن منیجمنٹ کے ساتھ زرعت اور بینکنگ میں وسیع تجر بہ حاصل کیا۔ انہوں نے نہ صرف ان شعبوں سے متعلقہ متعدد بورڈز میں رکن کی حیثیت خدمات سرانجام دیں بلکہ چیئر پرسن اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے طورپرخدمت سرانجام دی ہیں۔ پبلک سیکٹر میں ان کے تجربات کی بدولت انہیں 2006 میں فاطمہ جناح ایوارڈ کےلئے نامزد کیا گیا۔ انہوں نے فارم مینجمنٹ سے لے کر نیورو لنگوسٹک جیسے موضوعات پر اپنی علمی گرفت کو مضبوط کرنے کےلئے لاتعداد ورکشاپ اور کورسز میں شرکت کی۔ عمر بھر سیکھتے رہنا ان کا عزم ہے۔