Sort by

جیسن ایونسینا

jason-bod

 

 جیسن ایونسینا  نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں

 

انہوں نے 1995 میں فلپائن میں نیسلے میں شمولیت اختیار کی اور نیسلے کے ساتھ انڈونیشیا، فلپائن، سوئٹزرلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی مختلف مارکیٹوں میں 26 سال سے زیادہ کے بین الاقوامی تجربہ کے حامل ہیں۔ وہ ڈیری اور نیوٹریشن پورٹ فولیوز کی مضبوط معلومات کے ساتھ ایف ایم سی جی سیلز اور مارکیٹنگ میں مضبوط پس منظر رکھتے ہیں۔

 جیسن کی سب سے حالیہ پوزیشن بطور منیجنگ ڈائریکٹر نیسلے سری لنکا اور نیسلے پاکستان و افغانستان میں نیوٹریشن اور ڈیری کاروبار کے لیے بزنس ایگزیکٹو افیسر (BEO) کے طور پر تھیں، جہاں وہ پورٹ فولیو مینجمنٹ، جدت، ڈیجیٹل ایکسیلنس، اور مضبوط ٹیم کی ترقی کے ذریعے اس کاروبار میں تیزی لائے ۔

 جیسن نے فورڈھم (Fordham) یونیورسٹی ،نیویارک، یو ایس اے سے ایم بی اے اور De La Salle یونیورسٹی منیلا، فلپائن سے اپلائیڈ اکنامکس میں بیچلرز آف سائنس کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کے والد ہیں، وہ سیاحت اور نئے مقامات کی دریافت کا شوق رکھتے ہیں۔