Sort by

جمال خان

Ahmad-jamal-khan

احمد جمال خان نیسلے پاکستان میں ہیڈ اینڈ بزنس ایگزیکٹیو آفیسر برائے انفنٹ نیوٹریشن اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔جمال عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے بنائے گئے اصولوں کے تحت بچوں کو پہلے1000دن تک دئیے جانے والے برانڈ جیسے لیکٹوجن،سیریلیک،اور NANکے کمرشل اور بزنس آپریشنز کے ذمہ دار ہیں۔اس کے علاوہ وہ نیڈو گروئنگ اپ ملکس3+ اور(GUMs) 1+ بھی ان کی ذمہ دار یوں میں شامل ہیں۔
نیسلے پاکستان میں احمد جمال کا مارکیٹنگ،سیلز اینڈ نیوٹریشن میں کیرئیر انتہائی کامیاب رہا ہے۔2005میں انھوں نے نیسلے میں اپنے سفر کا آغاز کیا اوربرانڈ مینجمنٹ میں مختلف پورٹ فولیوز پر سات سال کام کیا۔اس دوران انھوں نے بزنس سے متعلق شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بعد میں 2013کے دوران ان کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  انھیں ریجنل سیلز مینیجر لاہور کے عہدے پر تعینات کیا گیاجہاں جما ل نے لاہور کے ڈسٹری بیوشن سٹرکچر کو بہتر بناتے ہوئے بہترین نتائج دیئے۔2015میں جمال نے انفنٹ نیوٹریشن فیلڈ آپریشنز ٹیم کو جوائن کیا اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے مسلسل چار سال تک کاروبار میں بہترین نتائج دئیے۔مزید یہ کہ انھوں نے فیلڈ فورس ایفیشنسی پراجیٹ کی سربراہی کی جس سے (ایچ سی پیز) کی کوریج میں اضافہ ہوا۔