Sort by

علی اکبر

Ali Akbar

علی اکبر 2017سے نیسلے پاکستان میں ہیڈ آف سپلائی چین کے عہدہ پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔علی نے 2004میں بطور مینجمنٹ ٹرینی نیسلے میں اپنے کام کا آغاز کیا،جہاں انھوں نے ڈسٹری بیوشن سینٹر آپریشن اور سپلائی چین اینلیٹکس میں کا م کیا۔اس کے بعد سے علی مسلسل سپلائی چین ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے 2006میں کسٹمر سروسز مینیجر اور 2010میں گروپ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پلاننگ مینیجر کے طور پر بھی کام کیا،اس کے فوری بعد وہ 2012تک فیزیکل لاجسٹک مینیجر بھی رہے۔ان کے سپلائی چین کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انھیں (زون اے او اے)بنکاک میں لاجسٹک اوینڈ سی ایس مینیجر تعینات کیا گیا۔2015میں پاکستان واپسی کے بعد انھوں نے ہیڈ آف پرکیورمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالی،انھوں نے اپنے پروکیورمنٹ سے متعلق تجربات کے باعث لوگوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جس کے بہتر نتائج ملے۔
علی نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ایم بی اے کی ڈگڑی حاصل کی،اس کے علاوہ انھوں نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی سے مکینیکل انجینئر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔