Sort by

اکمل سعید

Akmal Saeed

اکمل سعید 2016سے نیسلے پاکستان اور افغانستان میں ہیڈ آف ہیومن ریسورس کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔انھوں نے 1990میں نیسلے پاکستان کو بطور (مین پاور ڈیویلپمنٹ آفیسر) جوائن کیا۔ہیڈ آفس اور فیکٹریز میں ہیومن ریسورس سے متعلق مختلف کردارکامیابی سے ادا کرنے کے بعد انھیں 2005میں ایچ آر مینیجر سپیشل پراجیکٹ پر نیسلے سوئٹزرلینڈ بھیجا گیا۔2006میں پاکستان واپس آنے کے بعدانھوں نے تین سال تک نیسلے پاکستان اور یو این ڈی پی پارٹنر شپ پروگرام کی قیادت کی۔2010میں اکمل  نیسٹریڈ اور کارپوریٹ پرکیورمنٹ کے ایچ آر فنکشنز کی راہنمائی کیلئے  ایچ آر بی پی آپریشنز کے تحت دوسری مرتبہ 3.5سال کیلئے سوئٹزرلینڈ گئے۔2013میں اکمل نے نیسلے پاکستان اور افغانستان کیلئے ایچ آر بی پی آپریشنز کی ذمہ داریاں سنبھالی جہاں انھوں نے فیکٹریز کے اندر ہیومن ریسورس کی صلاحیتوں اور انڈسٹریل ریلیشنز کو مضبوط کرنے سے متعلق اپنا کردار ادا کیا۔
ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ہیومن ریسورس کے ڈیپارٹمنٹ میں انڈسٹریل ریلیشنز،ایمپلائی سروسز اورافرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔