Sort by

نیسلے پاکستان

نیسلے پاکستان کو اپنی مصنوعات کی حفاظت اور معیار کیافضلیت اور معروف غذائیت، صحت اور تندرستی کی کمپنی ہونے کے لیے قدر و مقاصد کیفراہمی کے عزائم پر فخر ہے۔ سماجی طور پر ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے، ہماری توجہہمیشہ ماحول دوست آپریشن، کاروبار کے اخلاقی عمل اور کمیونٹی کے لیے ہماری ذمہداریوں پر مرکوز رہتی ہے۔

پاکستان میں نیسلے 1988 سے مِلک پیک لمیٹڈ کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبہ کے تحت کام کر رہا ہے اور 1992 میں اس نے انتظام اپنے ہاتھ میں لیا۔  

کمپنی کی حکمت عملی کی رہنمائی "نیسلے کارپوریٹکاروباری اصول 
(Nestle code of Business Principles)
"کرتے ہیں جو کہ بین الاقوامی بہترین طرز عمل اور اخلاقیکارکردگی کی تہذیب سے مطابقت رکھتے ہیں۔  نیسلے کی موجودہ مصنوعات جغرافیائی سرگرمیوں اور مصنوعات کی اقسام کے درمیانتوازن برقرار رکھتے ہوئے جدت اور تازہ کاری کے ساتھ ترقی کر رہی ہیں۔ کبھی بھیطویل مدتی امکانات کو قلیل مدتی کارکردگی پر قربان نہیں کیا گیا۔ ہر عمر اور ہرگروپ کے لوگوں کے لیے، خواہ وہ کہیں بھی ہوں اور جو بھی ان کی ضرورتیں ہوں، ان کےمطابق مصنوعات کی فراہمی کمپنی کی ترجیح ہے۔ 

نیسلے پاکستان آج غذائیت، صحت اور تندرستی پر خصوصیتوجہ مرکوز رکھنے اور صارفین کی خدمت کے لیے پاکستان کے دُور دراز کے علاقوں تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اشیائےخوردو نوش کی سرکردہ کمپنی ہے۔ غذائیت، صحت اور تندرستی میں سرکردگی کے لیے نیسلےپاکستان کو خود پر فخر ہے۔  1867 سے، جب ہنری نیسلے نے بچوں کی پہلی غذاایجاد کی، غذائیت ہمارے ڈی این اے کا حصہ ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ صارفین ہماریغذائی کاوشوں کی پیروی کرتے ہیں، کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ غذا کا انتخاب ان کیصحت اور معیار زندگی کو متاثر کرتا ہے۔

نیسلے پاکستان کئی طریقے سے کام کرتی ہے لیکن عوام،مصنوعات اور برانڈ زکمپنی کی ساکھ کے کلیدی علم بردار ہیں، اور ہم پاکستان میںمعیار ِزندگی کی بہتری کا سلسلہ قائم رکھیں گے۔