Sort by

نوید احمد خان

نویداحمد خان نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سےتعلیم حاصل کی اور 1988 میں بطور ٹرینیانجینئر نیسلے میں ملازمت اختیار کر لی۔

انہوں نے آسٹریلیا میں نیسلے ٹونگالا پلانٹ میں ٹیم لیڈرکی حیثیت سے دو برس کام کیا۔ دوودھ کا پاؤڈر بنانے کی جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری میں حصہ لیا۔

کبیر والا میں فیکٹری مینیجر کی حیثیت سے کام کے دورانانہوں نے قابل لوگوں کی ایسی ٹیم تیار کی جس نے اپنے شعبے میں شاندار کارکردگیدکھائی۔

انہوں نے بطور مینوفیکچرنگ سروسز مینجردبئی میں اور مشرقوسطیٰ، مصر، ترکی، وسطی ایشیا اور افریقہ میں خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے تینمارکیٹس کے لیے اپیلیکیشن گروپ اور پیکجنگ ڈویلپمنٹ اسٹرکچر تیار کیا اور مختلفمصنوعات کی تیاری کے عمل کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالا۔ نوید احمد کانسپٹڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور نیسلے دبئی مینوفیکچرنگ فیکٹری کے آغاز کی تیاریوں کا حصہرہے جس کا انتظام انہوں نے تین برس تک چلایا۔ اس فیکٹری کا منفرد پہلویہ ہے کہیہاں 23 مختلف قومتیوںسے تعلق رکھنے والے ملازمین ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے چند برس شیخوپورہ میں واقع فیکٹری کاانتظام بھی چلایا جس دوران انہوں نے ایک مضبوط ٹیم کی تیاری، صنعتی تعلقات میںبہتری اور نیسلے کونٹی نیوس ایکسیلنس (Nestlé Continuous Excellence ) پر عمل درآمد کی طرف سے خاص توجہ دی۔